|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2015

اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سنیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچوں کے حقوق غضب کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے نو آبادیاتی پالیسیوں کو دوائم دیکر بلوچوں کا استحصال کیا جارہا ہے حکمران جعفرآباد و نصیرآد کے کاشتکاروں و زمینداروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بی این پی تحصیل اوستہ محمد کے سابق آرگنائزر حنیف بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ سائل و وسائل سمیت بلوچ قوم کے حقوق کے حصول کے لئے جمہوری انداز میں جدوجہد کی ہے جس کی وجہ سے بی این پی بلوچستان سمیت ملک بھر میں فعال و منظم ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود عوام غربت کی زندگی گزانے پر مجبور ہے سائل و وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ اقدار ہماری منزل نہیں سائل و وسائل پر اختیار چاہتے ہیں نو منتخب سنیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بی این پی مینگل نے کبھی کرسی کو اہمیت نہیں دی ہم نے عوامی مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے لئے پر امن جدوجہد کا راستہ اپنایا اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ اب سینیٹ میں بھی عوام کے حقوق کی ترجمانی کریں گے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سابق ڈیکٹیٹر کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور بلوچستان کا مسئلہ طاقت کے زریعے حل کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور بلوچستان کے بارے میں اپنی روش تبدیل کرنی ہوگی انھوں نے کہا بی این پی مینگل بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سنیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے گرین بیلٹ جعفرآباد نصیرآباد کے کاشتکار و زمیندار شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں پانچ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود سیلاب سے تباہ نہری نظام بحال نا ہوسکا کاشتکار و زمیندار زرعی کاشت کے بجائے پینے کے صاف پانے کے لئے ترس رہے ہیں اور لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی بنجر ہوگئی ہے انھوں نے کہا کہ حکمران کاشتکاروں و زمینداروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں جس کی بی این پی ہر گز اجازت نہیں دے گی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پارٹی پیغام کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لائیں اور انشااللہ جلد سردار اختر جان مینگل اور دیگر قائدین نصیرآباد و جعفرآباد کا دورہ کریں گے۔