|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2015

کوئٹہ: فرنٹےئرکوربلوچستان کا لورالائی،تربت اورحب کے علاقوں میں سرچ آپریشن ۔ کارروائی کے دوران لورالائی سے 03 مشتبہ افراد بمعہ خودکارہتھیار گرفتارکرلیا گیا جبکہ سوئی کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران05کلوگرام وزنی آئی ای ڈی برآمدکرکے ناکارہ بنادیا اور حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوارن 03مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمدکرلیا گیا۔گرفتارافرادسے تفتیش جاری ہے جبکہ سوئی کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے نصب05کلوگرام وزنی آئی ای ڈی برآمدکرکے ناکارہ بنادیا۔برآمدکیا جانے والا آئی ای ڈی پی پی ایل اورسیکیورٹی فورسزکی کانوائی کونشانہ بنانے کیلئے لگایا گیا تھا۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 13500لیٹرایرانی ڈیزل اورپیٹرول برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل اورپیٹرول مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا، ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں باقی داد، شمس الدین اور عبدالواحد شامل ہیں جن پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق کا شبہ ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔