کراچی: میں سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ،طبی ماہرین کی جانب سے سابق صدر کا ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کے سرکاری میڈیکل بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی انسداد دہشت گردی بلوچستان کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا طبی معائنہ کیا۔طبی ماہرین کی جانب سے سابق صدر کا ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا گیا۔اسکے علاوہ پرویز مشرف کے سرکاری میڈیکل بورڈ میں پروفیسر انیس بھٹی کی جگہ ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کو شامل کرلیا گیاجو سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معاون بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر امتیاز ہاشمی نجی ہسپتال میں کام کرتے ہیں اورنیورو اسپائنل کورڈ کے سرجن ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ قواعد کے تحت سرکاری میڈکل بورڈ کا سربراہ کوئی نجی ہسپتال کا ڈاکٹر نہیں بن سکتا اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے معائنے کے لیے دو بار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا تاہم وہ بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے،بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلی رپورٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔بدھ کو ڈاکٹر ہاشمی کی سربراہی میں گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ سخت سیکیورٹی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچا۔ جہاں انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ پرویز مشرف سے ان کی کیس ہسٹری اور حالیہ طبی صورتحال سے متعلق سوال کیے گئے۔ بورڈ میں شامل ڈاکٹرز اپنی، الگ، الگ رپورٹ مرتب کریں گے اور انہیں رپورٹ کی روشنی میں ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔واضح رہے پرویز مشرف کے وکلا نے بلوچستان ہائی کورٹ میں انکی حاضری سے استثنی کی درخواست میں موقف دیا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔