|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2015

قلعہ سیف اﷲ: یو این ایچ سی آر بلوچستان کی جانب سے منگل کے روز ڈسٹرکٹ قلعہ سیف ا ﷲ میں راہا کے تحت ہیلتھ پراجیکٹ کا افتتاح کیاگیا مذکورہ کیلئے فنڈز بی پی آر ایم نے فراہم کئے ہیں اس پراجیکٹ کا مقصد حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت کی سہولیات کو بہتر اور مربوط بنانا ہے اس موقع پر یو این سی ایچ سی آر سب آفس کوئٹہ کے سربراہ مسٹر فیبیو ویرولی( Mr Fabio Veroli) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کیلئے مختلف سہولیات بشمول صحت، تعلیم پینے کے پانی اور نکاسی آب کی فراہمی کے علاوہ انہیں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سال 2009سے یو این ایچ سی آر بلوچستان صوبے میں 220مختلف پراجیکٹس کیلئے مالی امداد فراہم کررہا ہے جن میں 28پراجیکٹس صرف قلعہ سیف اﷲ میں زیر تکمیل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو این سی آر افغان مہاجرین کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کو بھی صحت و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے قلعہ سیف اﷲ میں ہیلتھ پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر بی آر ڈی ایس کے چیف آفیسر ڈاکٹر سید محمد عارف نے اپنے خطاب میں یو این ایچ سی آر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ نہ صرف مہاجرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اﷲ میں صحت کے شعبے میں سہولیات کی کمی ہے اور یو این ایچ سی آر اور بی پی آر ایم اس کمی کو پورا کرنے کیلئے قابل قدر کاوشیں کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ 2014میں 40ملین روپے سے شروع کئے جانے والے اس پراجیکٹ سے2590 افراد جن میں 997افغان مہاجرین بھی شامل ہیں مستفیدہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی حکام اور سول سوسائٹی کے علاوہ یو این سی آر کے عملہ اورافغان مہاجرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ سوسائٹی ( بی آر ڈی اآر ایس) کے توسط سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلعہ سیف اﷲ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسلم باغ میں طبی آلات اور بلڈ بینک کی سہولیات فراہم کررہا ہے مذکورہ پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر دیگر معاونین کے ساتھ مل کر مردوخواتین کمیونٹی ممبرزکیلئے 12آگہی سینشنز کے علاوہ مقامی سطح پر ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔