کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں کول مائنز مالکان پر ایف سی کی جانب سے جبری ٹیکس اور خوست میں مقامی عوام کی مشترکہ ملکیت پر خارجی قبضہ گر ٹولے کی قبضے کیلئے ایف سی کا استعمال غیر آئینی وغیر قانونی ہے جس کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو و صوبائی وزیر اعلیٰ ،صوبائی حکومت اور صوبائی کابینہ نے آئین وقانون اور حکومتی اختیارات سے متصادم قرار دیتے ہوئے جبری ٹیکس اور مقامی عوام کی ملکیت پر قبضہ گر ٹولے کے قبضے کے خاتمے کے واضح احکامات جاری کےئے ہیں لیکن یہ امر انتہائی قابل تشویش ہے کہ جمہوری سیاسی قوتوں کی طویل جدوجہد کے ذریعے جمہوریت اور صوبے میں عوام کے منتخب آئینی جمہوری حکومت کی آئینی حیثیت اور اختیارات واحکامات کو تسلیم نہیں کیا جارہا اور عوام کے منتخب آئینی جمہوری حکومت کے متبادل الگ حکومت قائم کی جارہی ہے لہٰذا صوبے کی جمہوری سیاسی پارٹیاں اور جمہوریت وآئین وقانون پر یقین رکھنے والے حلقے ضلع ہرنائی میں کول مائنز مالکان پر ایف سی کے غیر قانونی جبری ٹیکس اور مقامی عوام کی ملکیت پر قبضے کیخلاف اپنا کردار ادا کرکے سیاسی جمہوری اصولوں کی پاسداری اور عوام دوستی کا مظاہرہ کریں۔ پشتونخوامیپ اپنے عوام کی تائید وحمایت سے اس سلسلے میں حکومتی اور عوامی سطح پرمزید جمہوری اقدامات اٹھائیں گی تاکہ ضلع ہرنائی میں کول مائنز کی صنعت تباہی اور کول مائنز مالکان ماہانہ کروڑوں روپے کے اضافی بوجھ سے نجات حاصل کرنے سمیت خوست کے عوام اپنی حق ملکیت سے محروم نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی ضلع کوئٹہ کی سیاسی تنظیمی سرگرمیوں اور شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے کےئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلے کےئے گئے ۔ اجلاس میں نادرا کے جنرل منیجر کی جانب سے جاری عوام دشمن طرز عمل اور رشوت خوری سے عوام وشہریوں کو درپیش سنگین مسائل ومشکلات اور کمپیوٹرائز شناختی کارڈز سے محرومی کے تشویش ناک صورتحال کی رپورٹ پیش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ نادرا کے جنرل منیجر نے بالخصوص کوئٹہ کے مختلف سینٹروں میں مخصوص نادرا افیسروں واہلکاروں کے ذریعے عوام وشہریوں کے نادار شناختی کارڈز کے حصول کے فارمز کو ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں بلاجواز بلاک کرکے ہزاروں روپے رشوت کے بدلے انھیں کلےئرکرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے