کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کیے گئے فنڈزشفاف انداز میں استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کو بہتر انداز سے چلایا جائیگا جس میں پولیس اور بلوچستان لیویز فورسزاور پولیو ورکرز کی کارکردگی پر واضح مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ میں واقع ای او سی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں متحدہ عرب امارت پاکستان اسسٹنش پرگرام (یو اے ای پی اے پی)کے حکام سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے موجود تھے ، اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے گیارہ آئی سک ایریا میں اس پرگرام کے تحت انسداد پولیو مہم کو سپورٹ کیاجارہا ہے اور فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال کرنے کیلئے حکمت عملی بھی واضح کردی گئی جس میں پاکستان آرمی کے حکام اپنا کردا ر ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال کیا جائے گا اور اس کا براہ راست فائدہ پولیو ورکز اور پولیس ، بلوچستان لیویز فورس کے اہلکاروں کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ک جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے پولیو ورکز کے اکاونٹ میں ڈائریکٹ معاوضہ دینے سمیت سیکورٹی پر معمور پولیس اور بلوچستان لیویز کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے ، ڈاکٹر سیف الرحمن نے تنبیہ کی ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال میں لایا جائے گا، انکا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اسے ایمرجنسی کے طور پر ہی دکھا جارہا ہے اسلئے مہم کے دوران غفلت برتنے کی کوئی گنجاش موجود نہیں ہے ۔