راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چھ خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے حال ہی میں قائم ہونیوالی فوجی عدالتوں میں چھ خطرناک دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت کی گئی یہ مجرمان دہشتگردی کی بہیمانہ وارداتوں ، لوگوں کے گلے کاٹنے ، خود کش حملوں ، انسانی جانوں اور املاک کے ضیاع میں ملوث تھے ۔ فوجی عدالتوں نے مذکورہ چھ دہشتگردوں کیخلاف جرم ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا سنائی ۔ موت کی سزاپانے والے مجرموں میں نورسعید،حیدرعلی،مرادخان،عنایت اللہ،اسرارالدین اورقاری ظاہرجبکہ عمرقیدکی سزاپانے والے قیدی عباس شامل ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ سزا یافتہ دہشتگردوں کو کورٹ آف اپیل میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق حاصل ہو گا۔