اسلام آباد : وزیر اعظم میا ں نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کو صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ بلوچستان نے اپنے غیر ملکی دورے کے بارے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی وزیر اعظم نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو ترقی کے لحاظ سے دوسروں صوبوں کے برابر جلد ازجلد لانا چاہتی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم ہوجائے ۔دریں اثناء وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور مسائل کے باوجود حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے ،عوام کو درپیش تعلیم صحت توانائی اور مواصلات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بنک کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد کی قیادت ورلڈ بنک کی نائب صدرآنیٹی ڈکسن کر رہی تھی ان کے ہمراہ کنٹری ڈائریکٹررچرڈبنسمنڈ اور ریجنل ایڈوائزر حسن زمان بھی موجود تھے وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں دہشت گردی نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس جنگ میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے حکومت کے اقدامات نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے بھی پاکستانی معیشت پر اثر ڈالا ہے 10 لاکھ سے زائد قبائلی بے گھر ہوگئے ہیں جن کی بحالی کے لئے حکومت عالمی اداروں کے تعاؤن سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور بے گھر قبائلیوں کی بحالی میں ورلڈ بنک کے کردار کو سراہااس موقع پر ورلڈ بنک کی نائب صدر نے پاکستانی حکومت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام معیشت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت کے بہتر اقداما ت کی وجہ سے عالمی سطح پر حکومت کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تجارتی وفود اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی اگاہ کیاوفد نے سانحہ پشاؤر پر بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا۔