|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2015

مسلم باغ/کوئٹہ: صوبائی وزراء رحمت صالح بلوچ ،نواب ایازخان جوگیزئی اورعبیداللہ بابت نے کہاہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیرحاضرملازمین کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گالیڈی ہیلتھ ورکرز عوام کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے میں اپناکرداراداکریں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کودورکیاگیاہے اس کے باوجود بھی اگرکوئی مریضوں کوادویات فراہم نہیں کرتاتوان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی عوام کوچاہئے کہ محکمہ ہیلتھ میں کالے بھیڑیوں کومنظرعام پرلائے تاکہ محکمہ صحت سے عوام دشمن عناصرکاخاتمہ کیاجاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم باغ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورقلعہ سیف اللہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کے آرڈرزکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی وزیرواسااینڈپی ایچ ای نواب ایازخان جوگیزئی ،مشیرجنگلات عبیداللہ جان بابت ،ہیلتھ نیشنل پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹرنورقاضی بلوچ،ڈی ایچ او داؤدجوگیزئی ودیگرنے بھی خطاب کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ محکمہ صحت کی بہتری کیلئے ہروہ اقدام اٹھائیں گے جس سے عوام کوبہترطبی سہولیات فراہم ہوسکے بلوچستان بھرمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کے آرڈرزجاری کررہے ہیں تاکہ بلوچستان میں خواتین کوزچہ وبچہ کی مشکلات میں کمی آسکے اورعوام کوبہترسہولیات میسرہوسکے انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ورکرز اپنی حاضری کویقینی بنائے اگراپنے فرائض میں کوتاہی کے مرتکب ہوئے توان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی دریں اثناء صوبائی وزیرصحت نے مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کادورہ بھی کیااورمسلم باغ ہسپتال کے دورے کے موقع پرمحکمہ صحت کے 5ملازمین کو غیرحاضری کی بناپرمعطل کردیااس موقع پردوموٹرسائیکل اورادویات کی فراہمی کیلئے 5لاکھ روپے اورقلعہ سیف اللہ کے ضلعی ہیڈکوارٹرزکیلئے چارموٹرسائیکل اورادوایات کی فراہمی کیلئے 10لاکھ روپے کی فراہمی کابھی اعلان کیاصوبائی وزراء نواب ایازخان جوگیزئی اورمشیرجنگلات عبیداللہ بابت نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں پرکوئی سودابازی نہیں کریگی کیونکہ سابقہ ادوارمیں تعلیم اورصحت کے شعبو ں میں نظر اندازکردیاگیاتھاجس کی وجہ سے تمام سرکاری ہسپتال ویرانی کامنظرپیش کررہے تھے مگرموجودہ حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوپابنداوررادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجس کی وجہ سے آج صوبے کے دوردرازعلاقوں سے آنے والے مریضوں کواپنے تحصیل اورضلعی ہیڈکوارٹرزمیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہیں۔