|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2015

مچھ: سنٹرل جیل مچھ میں 7اور 9اپریل کو دو دو مجرموں کو بیک وقت پھانسی دی جائیگی جنمیں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں مجموعی طور پر مچھ جیل میں بیک وقت تین مجروموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے ڈپٹی سپرینڈنٹ قوائد و صوابط کے مطابق قیدیوں کا روزانہ میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے ڈاکٹر سجاد حیدر بلوچ مچھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ تفصیلات کیمطابق سنٹرل جیل مچھ کے ڈپٹی سپرینڈنٹ سکندر خان کاکڑ نے مقامی مقامی اخبار نویسوں سے گفت و گو کرتے ہوئے بتایا کہ سزائے موت کے منتظر 5قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوچکے ہیں اور عدالتی حکم کی تکمیل کیلئے مچھ جیل میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ 7اپریل کی ساڑھے پانچ بجے زمان والد جعفر اور اسماعیل والد کمال خان 8اپریل کوامیر حمزہ والدلعل گل کو جبکہ 9اپریل علی گل والد علی بخش اور میرو والد علی بخش نامی مجرموں کو سزائے موت دی جائیگی واضح رہیکہ 9اپریل کو سزائے موت پانے والے دونوں مجرم سگے بھائی ہیں جنکے ورثاء سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل مچھ سکندر کاکڑ نے بتایا کہ مچھ جیل میں بیک وقت تین مجروموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاسکتاہے اس موقع پر سنٹرل جیل مچھ کے ڈاکٹر سجاد حیدر بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ متذکرہ قیدیوں کا قواعد وضوابط کے مطابق روزانہ میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے دریں اثناء سنٹرل جیل مچھ میں سیکورٹی خدشات کے تحت سخت حفاظتی حصار و رکاوٹیں لگائی گئیں ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے آر آر جی بی سی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار چاک چو بند دستے تعینات کیے گیے ہیں