اسلام آباد: حکومت نے یمن کی جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومت نے یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے دی گئی رائے پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت یمن جنگ میں شرکت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان پرعزم رہے گا لیکن ملک نا تو یمن کی جنگ میں حصہ بنے گا اور نا ہی فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک قرارداد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر منظور کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان سے فوجی دستے اور عسکری ساز و سامان مانگا ہے۔