|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2015

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ ادوارکی نسبت بہتر ہوئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی دلچسپی کے باعث صحت اورتعلیم کیلئے بجٹ میں اضافہ کیاگیاجس کے باعث بلوچستان کے عوام کوصحت اورتعلیم کی بہترسہولیات میسرہورہی ہیں ملکی اوربین الاقوامی حالات کومدنظررکھتے ہوئے ملک کے سیاسی اکابرین ایک دوسرے کوبرداشت کرتے ہوئے جمہوری تسلسل میں اپناکرداراداکرے اورآئندہ ہونے والی مردم شماری کوصاف اورشفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کویقینی بنایاجائے اگرایساممکن نہیں توانہیں کیمپوں تک محدودکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل کیچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسینٹرل کمیٹی کے ممبرواجہ ابوالحسن،محمدجان دشتی،ضلعی صدر طاہربلوچ ودیگرپارٹی رہنماء بھی موجود تھے اجلاس میں تنظیمی امورملکی اوربین الاقوامی سیاسی حالات پرسیرحاصل بحث کی گئی اجلاس میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جس دانشمندی کے ساتھ صوبے کے اہم مسائل کوحل کرنے میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صحت اورتعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرکے بلوچستان کی عوام کوصحت اورتعلیم میں بہترسہولیات فراہم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ حالیہ ملکی اوربین الاقوامی حالات کومدنظررکھتے ہوئے نیشنل پارٹی سیاسی حکمت عملی کے تحت اپناکرداراداکرے گی تاکہ ملک میں سیاسی اورجمہوری تسلسل کوآگے بڑھایاجائے انہوں نے کہاکہ ملک کے سیاسی قائدین کوچاہئے کہ وہ سیاسی رواداری باہمی اتفاق کوقائم کرتے ہوئے محکمے سیاسی ماحول کے تسلسل کیلئے آگے بڑھایاجائے تاکہ جمہوری تسلسل کومزیدتوقیت حاصل ہواوراس ملک میں سیاسی نظام مزیدمضبوط ہوانہوں نے کہاکہ آئندہ ہونے والی مردم شماری کوصاف اورشفاف بنانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ملک میں موجود افغان مہاجرین باعزت طورپراپنے وطن واپس بھیجاجائے اگرایساممکن نہ ہوتوانہیں کیمپوں تک محدودکیاجائے اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی ان تمام دستاویزات کو جن میں شناختی کارڈ ‘پاسپورٹ ‘ لوکل وغیرہ شامل ہیں انہیں فل فلور منسوخ کیا جائے اجلاس میں مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کی ممبر سازی مہم کو تیز کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور پارٹی کے آئین و منشور سے اتفاق کرنے والے تمام افراد کو پارٹی ممبر شپ کارڈ دیئے جائیں تاکہ پارٹی کو مزید فعال بنانے میں مددمل سکے اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے ممبر واجہ ابوالحسن ‘ محمد جان دشتی اورضلعی صدر کیچ طاہر بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ارکان ممبر سازی مہم اور تنظیم کاری کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ضلع کیچ کی تمام تحصیلوں اور یونٹ کی سطح پر ممبر سازی مہم کو چلاتے ہوئے تمام ریکارڈ کو ضلع اور مرکز کو ارسال کیا جائے تاکہ تمام پارٹی کارکنوں کو کمپیوٹرائز ممبر شپ کارڈ فراہم کئے جاسکیں آخر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ضلع کیچ میں ممبر سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں میں ممبرشپ کارڈ تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ پارٹی کی فعالیت اور سیاسی ماحول کو فعال بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔