|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2015

لاہور / ساہیوال: پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ سینٹرل جیل ساہیوال میں علی الصبح  سزائے موت کے قیدی محمد جعفرکو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے1997 میں 2 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ کوٹ لکھ پت جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی طیب  کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم طیب نے 2000 میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ابرارحسین کوقتل کردیاتھا۔اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔