|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2015

اسلام آباد: حکومت نے پنجاب کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز بھی جلدی بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں وفاقی دارالحکومت میں توانائی بحرا ن پر قابو پانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی طرح اسلام آباد میں بھی شادی ہالز رات 10 بجے بند کرا دیئے جائیں گے جب کہ شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کرا دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور توانائی کی بچت بھی ہو گی۔