۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2015

کوئٹہ :  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیار زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ جوگیزئی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ جیل خانہ جات کے وارڈرن نقیب اللہ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار فرخ شہزار بھی زخمی ہوا حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ریسکیو کے عملے نے جاں بحق ہونیوالے وارڈرن کی لاش اور زخمی شخص کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔