|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2015

کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرات داخلہ نے بلوچستان میں قائم فوجی عدالت میں سماعت کے لیے پہلے مرحلے میں دس کیسز کی منظوری دے دی ہے۔ ان کیسز کی سماعت جلد کوئٹہ میں شروع ہوجائے گی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اکبر درنای نے بتایا کہ بلوچستان سے فوجی عدلت میں چلانے کے لیے صوبائی حکومت نے 53کیسز بھیجوائے تھے۔ وفاقی وزرات داخلہ نے پہلے میں مرحلے میں دس کیسز کی منظوری دے دی ہے، ان کیسز کی سماعت عنقریب کوئٹہ میں قائم فوجی عدالت میں شروع کردی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چلائے جانے والے زیادہ تر کیسز کا تعلق مذہبی دہشت گردی سے ہے۔