|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2015

کوئٹہ: فرنٹےئرکوربلوچستان کا ضلع بولان اور لہڑی کے علاقوں میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران 07مشتبہ شرپسند اسلحہ سمیت گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے ضلع بولان کے علاقے کرتہ میں سرچ آپریشن کے دوران05مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتارشرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔جبکہ ایک دوسری کارروائی فرنٹیئرکور بلوچستان نے ضلع لہڑی کے علاقے گھوڑی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 02مشتبہ شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،دونوں شرپسندوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 01عددایس ایم جی بمعہ48راؤنڈز،01عددتھری ناٹ تھری گن بمعہ15راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے۔گرفتار مشتبہ شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ فرنٹیئرکور بلوچستا ن کا سوئی کے علاقے تلی مٹ میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران سوئی ،ڈیرہ بگٹی روڈپر نصب دودیسی ساختہ آئی ای ڈیزاورمائن برآمدکرکے ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کوربلوچستان نے سوئی کے علاقے تلی مٹ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سوئی ڈیرہ بگٹی روڈپر نصب بارہ ،بارہ کلوگرام کے 02دیسی ساختہ آئی ای ڈیز(24کلوگرام) اوراینٹی پرسنل مائن برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔آئی ای ڈیز کے ساتھ نصب 03کلوگرام بارودی مواداور 01عددہینڈگرینیڈکو بھی قبضے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ شرپسند مذکورہ نصب آئی ای ڈیزاورمائن سے سکیورٹی فورسز اورپبلک ٹرانسپورٹ کونشانہ بنانا چاہتے تھے جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے ایف سی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے اور علاقے کو شرپسندوں سے پاک کیاجائے گا۔