اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ گزشتہ روز ایرانی سرحد سے پاکستانی حدود میں مارٹر گولے فائر کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وقتِ اشاعت : April 9 – 2015