کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام 13اپریل کوجبری طورپرلاپتہ کئے جانے والے افراد کی عدم بازیابی اورماورائے آن قتل کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے ایک روزہ احتجاجی کیمپ لگائی جائیگی وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چےئرمین نصراللہ بلوچستان نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گزشتہ کئی دنوں سے تشددزدہ لاشیں مل رہی ہے بلوچستان ہائی کورٹ اورانسانی حقوق کی تنظمیں ان کافوری طورپرنوٹس لے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نعشوں کے ملنے کاسلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیاہے جس کاہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومتی اداروں کے روارویے کانوٹس لیں اورمسخ شدہ لاشوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔