کوئٹہ : بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے ایک مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ مکران میں جارحیت میں تیزی دبئی کانفرنس کا نتیجہ ہے دبئی کانفرنس گوادر میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے منعقد کیا گیا تھا کانفرنس کا مقصد چینی سامراج سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے لئے دعوت موقع اور تحفظ فراہم کرنا ہے جن کے ثمرات بلوچ قوم کو انکاؤنٹر مقابلوں اور بے پناہ جارحیت کے صورت میں مل رہاہے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کا اثاثہ ہے عالمی دنیا کو بلوچ مرضی و منشاء کے بغیر بلوچ سرزمین سے منسلک ریاست کے ساتھ معائدات بلوچ قوم کے لئے قطعاء قبول نہیں چینی سامراج کا خطہ میں اثر و رسوخ اور گوادر میں سرمایہ کاری کے ساتھ معاشی راہداری معائدے خطہ کے حالات میں مزید بگاڑ کا سبب بنیں گے چینی اشرافیہ کا بلوچستان میں بڑھتا ہوا اثر ورسوخ اور منصوبے بلوچ قوم کی نسل کشی اور چینی اجارہ داریوں کے منافع پر مبنی ہے چین اب ایک ریپبلک ملک نہیں رہابلکہ خطے میں ایک سامراج کے طور پر ابھر رہاہے جو اپنے اقتصادی مفادات کے لئے ریاست کے ساتھ مل کر بلوچ قوم پر شب خون ماررہاہے ترجمان نے کہاکہ ریاست اور چین دوستی بلوچ دشمنی پر مبنی ہے دونوں ایک ہی ایجنڈاکے ساتھ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو کاؤنٹر کرکے آپریشن میں تیزی لارہے ہیں تاکہ چین کم لاگت میں دبئی اور مشرق وسطی کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکے اور سنکیانگ گوادرجیسے سلک روٹ اور گوادر بندرگاہ پر چین کے تصرف کا مقصد بھی یہی ہے جبکہ بلوچ قوم کو باج گزار سبز باغ دکھا کر گوادر میں جدید انفراسٹرکچرکا مقصد بلوچ قوم کی ترقی گردانتے ہوئے بلوچ قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں گوادر میں چین و ریاست پراجیکٹ بلوچ قوم کی ترقی کے لئے نہیں بلکہ بربادی کے لئے ہیں بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحال صرف ایک آزاد بلوچ قومی ریاست میں ممکن ہے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ جوہری معائدہ اور ایران بارے پالیسیوں میں نرمی اور اقتصادی پابندی اٹھانے سے ظاہر ہوتاہے کہ عالمی قوتوں کے لئے انسانی حقوق اور عالمی امن کا نعرہ ایک ڈھکوسلہ ہے ان کا نعرہ انسان دوستی نام نہاد دعووں پر مبنی ہے ہر حال میں ان کے لے اپنے مالی اور اسٹریٹیجک مفادات اولیت حاصل کرچکے ہیں اتحاد کے لئے ہاتھ بڑھانے اور کھینچنے تک میں ان کی اپنی مفادات ہے ترجمان نے کہاکہ خطے میں انسانی حقوق کی پائمالی اور بلوچ قوم پر ہونے والے جارحیت کو نظر انداز کرکے ایران کی جنگی جرائم کا نوٹس لینے کے بجائے انہیں دہشت گردی کے لئے مزید استثنی اور چھوٹ دینے کا عمل نہ صرف خطہ کے امن و سلامتی خطرہ ہے بلکہ دنیا بھی اس سے محفوظ نہیں ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ جوہری معائدہ ایران کو خطہ میں علاقائی قوت اور علاقائی تھانیدار بنانے کی کوشش ہے یہ نہ صرف ایرانی دہشت گردی کو جواز فراہم کرنا ہے بلکہ ایران کی بلوچ دشمنی کو ابھارنے کا موقع ملے گی ترجمان نے کہاکہ ایران کو پورے دنیا نے دہشت گرد ڈکلیئر کیا ہے کوئی بھی علاقہ ایرانی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ایران نہ صرف مغربی بلوچستان پر قابض ہے بلکہ مشرقی بلوچستان میں کاروائیاں کر را ہے اور اپنی کاروائیوں کا دائرہ کار پورے بلوچستان میں پھیلانے کے لئے پر لگا رہاہے حتی کہ آئے روز دیہاڑی دار مزدور بلوچوں کو منشیات فروش اور سمگلر قرار دیکر شہید کررہاہے اب تک کئی معصوم بلوچوں کی پھانسی کا زمہ دار ایران اب امریکہ اور دیگر ممالک کے آنکھ کا تارا بن گیا ہے لیکن ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ حالیہ معائدہ عالمی امن پر کلہاڑی مارنے کی مترادف ہے اور اس کا احساس جلد ہی امریکہ اور دنیاکو ہوگاترجمان نے کہاکہ ا سٹریٹجک اور مالی مفادات کے لئے وفاداریاں بدلنے کی روایت ایران کی بدمعاشی پر جلتی کے تیل کاکام کریگا
مکران میں جارحیت میں تیزی دبئی کانفرنس کا نتیجہ ہے‘بی ایس ایف
وقتِ اشاعت : April 16 – 2015