|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2015

خضدار228انجیرہ: مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے حقیقی وارث ہم اور ہمارے کارکن ہیں جو مرد میدان کی طرح بلوچستان کے کوچے بیابانوں اور شہروں میں سیسہ پلائی دیواربن کر بلوچ عوام کی جس انداز میں نمائندگی کرر ہے ہیں وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے میرے بیٹے ،بھائی اور بھتیجے سمیت بلوچ عوام کے غریب افراد کوشہید کرنے والے انتہائی بزدل اور گیدڑ کی مانند ہیں اگر انہیں وار کرنا تھا تو بلوچی روایات کے تحت آگے سے وار کرتے لندن، دبئی اور سوئزر لینڈ کے یخ بستہ بنگلوں میں رہنے والے بلوچ عوام کو خوشحالی نہیں بلکہ تباہی و تاریکیوں کی گہری کھائیوں کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تاہم انہیں ایسا کبھی نہیں کرنے دیں گے ، بلوچستان پاکستان کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اورانشاء اللہ رہیگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو تخت جھالاوان انجیرہ میں شہدائے زہری کی دوسری برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تعزیتی ریفرنس سے صوبائی وزیرخوراک میراظہار کھوسہ ،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے حج اوقاف ،زکواۃ محمد خان لہڑی،وزیراعلیٰ کے مشیر جمال شاہ کاکڑ،ارکان صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو،طاہر محمود خان ،میر عبدالکریم نوشیروانی ،بی ایس او کے سا بق چیئرمین محی الدین بلوچ ،ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ، پی ایم ایل (ن) کے رہنماء نصیرالدین ،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات علاؤ الدین کاکڑسابق ناظم خاران شوکت بلوچ ،مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہنماء چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ،علاؤ الدین کاکڑ،دھنیش کمار، میر جمعہ خان شکرانی ،مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹر ی سردار عزیز محمد عمرانی، مسلم لیگ (ن )خضدارکے جنرل سیکریٹری منیراحمد قمبرانی ،پی ایم ایل (ن ) لسبیلہ کے علی احمد جاوید احمد سوز عبدالکریم لہڑی ملک نصراللہ عید محمد ایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ طارق محمود بٹ،نسیم الرحمن ملاخیل ودیگر نے خطاب کیا ۔جب کہ اس موقع پرسینیٹرنواب زادہ نعمت اللہ زہری ، سینیٹر شہباز خان درانی،صوبائی وزیرایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے فشریزحاجی اکبر آسکانی،مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدور میر عرفان کرد، ملک ابرار محمود ،عابد لہڑی،شکیل بلوچ ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ظہور خان کھوسہ ،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے سیف زہری ،شیرخان ناصر ، میردشتی جتک ، ملک یاسین مہترزئی ،میرصلاح الدین رند، وہاب اٹل ،عبدالقیوم ،آغا عمر شاہ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ ودیگر بھی موجود تھے تعزیتی اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف جھالاوان نوا ب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہیدسکندر زہری ،شہید مہراللہ زہری، شہید زیب زہری اوران کے ساتھی اور پارٹی کارکنوں نے ہمارے لئے انمٹ نقوش رقم کرکے ایک مثال قائم کردی ان کی شہادت کی مہک خوشبو آج بلوچستان کے چپے چپے پر پھیلی ہوئی ہے یہ شہادت کی برکات ہیں کہ آج بلوچستان میں ہمارا قافلہ بڑھتا جارہاہے اور ہمارے کارکنوں و ہمدردوں کی تعداد لامحدود ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا وہ ٹولہ انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہے جوبے گناہ نہتے غریب افراد اور مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں جو غریب وطن عزیز کے شہریوں جو ہزاروں میل دور قحط زدہ علاقہ تھرپار کر سے سفر کرکے صرف اپنے گھر کے افراد کاچولہا جلانے بلوچستان آجائے اور ایسے معصوم بے گناہ شہریوں کو رات کی تاریکی و گہری نیند میں موت کی نیند سلا کران قاتلوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے یہ پیٹ پیچھے وار کرنے والے ایسے بزدل ہیں کہ جب فورس کی بندوقیں ان کی طرف ہوجائیں تو دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں سکولزوپل وغیرہ کو بم سے اڑانا عوام کی خدمت نہیں بلکہ دشمنی ہے ان سے تو بہادر وہ سری لنکن تامل ناڈ واور ان کا لیڈر تھا جنہوں نے کم از کم بہادری سے لڑکر اپنے لئے مثال قائم کردی ان کی طرح پیٹ پیچھے وار کرنے کی روایت قائم نہیں کی ان کے بزدل لیڈر باہر بیٹھ کر عیاشیوں سے فارغ نہیں اور یہاں کے سادہ لوح عوام کو ورغلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی تاریخ بہادری اور شجاعت سے بھری پڑی ہے ایسے بزدلوں سے بلوچوں کا واسطہ کبھی نہیں پڑا ہے بھارت کے پیسے پر پلنے والے انسانیت کے ایسے دشمنوں کوبلوچ عوام مسترد کرکے اپنی کامیابی اور مستقبل کی راہ کاخود تعین کرچکے ہیں بلوچ سچے پاکستانی ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس مملکت اسلامی کو رہتی دنیاء تک قائم اور ایک قوم وملت کی مانند رکھنا چاہتے ہیں ہم ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے غم میں برابر کے شریک رہے ہیں اٹھارویں ترمیم صوبوں پر بڑا احسان ہے وزیر اعلیٰ بلوچ، گورنر پشتون ہے ا س سے پہلے گور نر بلوچ گزارا ہے ہمارے ہاں قوم پرستی کے دعوے تو بہت زیادہ ہیں لیکن اس وقت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف قوم پرستی کا عملی نمونہ پیش کرر ہے ہیں آج انہوں نے پنجاب کو ایسے آباد کردیا ہے کہ لاہو ر پیرس کی تصویر پیش کررہاہے یہاں عوام کو ورغلانے والوں نے لوگوں کو ظلم کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے ہمیں جب بھی موقع ملا ہے عوام کی خدمت بھر پورانداز میں کی ہے تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز ، سڑکوں کی تعمیر سمیت ہر شعبے میں اپنے عوام کو ترقی دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آئندہ بھی اپنا یہ فرض اور منصب اسی طرح نبھاتے ہوئے اہل بلوچستان کو ترقی سے ہمکنار کریں گے ۔ تعزیتی جلسہ سے بی ایس او محی الدین کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواب دودا خان نے جھالاوان کے لئے بڑی قربانی دیکر تاریخ رقم کردی اور آج نوابزادہ میر سکندر زہری ،میر مہراللہ زہری ،میر زیب زہری نے بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر قربانی دی نواب ثناء اللہ زہری نے سب سے بڑے بلوچ قوم پرست ہونے کا ثبوت دیا اس وقت بلوچستا ن میں جو کشت وخون چل رہاہے یہ بلوچستان کی آزادی کی تحریک نہیں ہے را ، موساد ، ایم آئی 6اور ایم آئی 5کا اسکرپٹ ہے جس پر ان کے ایجنٹ عملدرآمد کرنے کی ناکام کوشش کرر ہے ہیں نواب ثناء اللہ خان زہری ان ظالم قوتوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے تو انکوان کے خاندان کی شہادت کی صورت میں صلہ دیا گیا لیکن اس کے باوجود نواب ثناء اللہ خان زہری کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ بلند ہوئے اورا ن کاقافلہ ماضی سے بھی بڑھتا چلا گیا اور آج نواب ثناء اللہ زہری کا قافلہ سمندر کی مانند ہے ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہاکہ آج جو برسی عیقد ت و احترام سے منائی جارہی ہے یہ دن ایک تاریخ ایک حقیقت ہے جس میں نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے خاندان کی صورت میں بہت بڑی قربانی دی ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔وزیراعلیٰ کے مشیر جمال شاہ کاکڑنے کہاکہ جب بھی بلوچستان میں حقوق کی بات آئی نواب ثناء اللہ زہری نے آواز بلند کی ان کے فرزند ،بھتیجے اور بھائی نے اس ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا ب بلوچستان میں مسلم لیگ (ن)کا نام تک نہیں تھا جیسے ہی نواب ثناء اللہ خان زہری نے مسلم لیگ (ن)جوائن کی تو اس نے مسلم لیگ (ن)کو چپے چپے پر پھیلا دیا ۔ ایم پی ایم میر عبدالکریم نوشیروانی ایم پی اے طاہر محمود ایم پی اظہار کھوسہ ایم پی اے محمد خان و دیگر نے کہاکہ آئندہ چند مہینوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری ہونگے ہم نواب ثناء اللہ خان زہری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو قربانی دینی ہو ہم نواب ثناء اللہ خان زہری کے لئے دینے کے لئے تیار ہیں ۔اجلاس میں متعدد قرار دادیں متفقہ طورپر منظور کی گئیں ۔