|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2015

کوئٹہ: انسپکٹرجنرل فرنٹےئرکورمیجرجنرل شیرافگن نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی،پولیس اور سول انتظامیہ مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مقامی لوگوں اورحکومتی اداروں میں دہشتگردوں کے چھپے ہوئے سہولت کاروں، ہمدردوں اورمالی مدددینے والوں کی موثرسرکوبی کی جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ہیڈکوارٹرفرنٹیئر کور بلوچستان میں صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی ،سول انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ حکام پر مشتمل سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر محمود،سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈیئرارشدمحمود،سیکٹرکمانڈرساؤتھ بریگیڈیئر اللہ نواز، ایف سی کے تمام یونٹ کمانڈنٹس،ڈویژنل کمشنرزبلوچستان اکبر حریفال، محمدفواد، قمبر دشتی، غلام علی بلوچ اور ریجنل پولیس آفیسران مظہر بلوچ،افتخار الحق،معظم شاہ،شکیل درانی اوراعتزازگورایہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے بھی موجود تھے آئی جی ایف سی نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے تمام آفیسرز اپنی اپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کے ساتھ موثررابطہ رکھیں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ موئثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے صوبے میں دہشتگردی کی عفریت کو شکست دینے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت کو ناگزیرقراردیا۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان صوبے کے عوام،سول انتظامیہ ،پولیس اوردیگرحکومتی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بھلائی کیلئے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کرتی رہے گی۔انہوں نے آفیسرزپر زور دیا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی،پولیس اور سول انتظامیہ مربوط حکمت عملی اختیار کریں تاکہ مقامی لوگوں اورحکومتی اداروں میں دہشتگردوں کے چھپے ہوئے سہولت کاروں، ہمدردوں اورمالی مدددینے والوں کی موثرسرکوبی کی جاسکے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے مزید کہا کہ موجودہ سکیورٹی کانفرنس کا مقصدقانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان باہمی خیالات کاتبادلہ،اعتمادکے رشتے کو مضبوط کرنااورایک دوسرے کی قیمتی مشوروں سے صوبے میں امن وامان کے حالات اور سکیورٹی میں بہتری کی کوششوں کو مزید موثر کرناہے۔ایف سی کمانڈکانفرنس پر مشتمل دوسرے دورمیں فرنٹےئر کور بلوچستان کی آپریشن ،ٹریننگ اور انتظامی استعدادکار کابغور جائزہ لیا گیا۔آئی جی ایف سی نے فرنٹےئر کورکے مختلف شعبوں میں جاری بھرتی کے عمل میں میرٹ کی پاسداری کوہر صورت میں یقینی بنانے پر زور دیا۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے تمام کمانڈنٹس پر زور دیاکہ سرحدوں پر مکمل چوکس رہیں اور ہروقت موئثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔آئی جی ایف سی نے ضلع تربت میں سانحہ تربت میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیاب سرچ آپریشن کو سراہتے ہوئے شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیئے۔انہوں نے زور دیا کہ قانون پسند عوام اور شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آیا جائے تاکہ تحفظ کا احساس پیدا ہو سکے۔میجر جنرل شیرافگن نے جوانوں کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا اعلان کیا۔انہوں نے جوانوں کے فلاح وبہبود کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی ۔آئی جی ایف سی نے کوہلو،ڈیرہ بگٹی اور سبی میں رواں سال درجنوں فراریوں کے فرنٹےئر کور کی خدمات اوربہتر حکمت عملی سے متاثر ہوکر پر امن شہری بننے اور حکومت کی حمایت کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ کمانڈنٹس اپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں قومی ترقیاتی منصوبوں ،تنصیبات،قومی شاہراہوں اور ریلوے لائنوں کا تحفظ یقینی بنائے ۔اجلاس کے آخر میں آئی جی ایف سی نے ایف سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پر امن اور مثالی صوبہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں عوام اور انتظامیہ کے ساتھ موئثر رابطہ رکھا جائے گا تاکہ معاشی سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری رہیں اور صوبہ ترقی کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کرکے ان کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔علاوہ ازیں کانفرنس کے پہلے دورکا آغاز فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے فورسزکے شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے کیا گیا۔کانفرنس میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے پیشہ وارانہ امور اور جوانوں کی تربیت کے معیار کے علاوہ سرحدوں پر سیکورٹی اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا اور اہم فیصلے صادر کئے گئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔