کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں دو شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملوث اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کا کٹر پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کی سماعت کے دوران ایس ایس پی آ پر یشنز پولیس اعتزاز گورایہ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی تاہم عد ا لت نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا ا س دوران عدالت میں سی آئی اے کے آفیسر اور چار اہلکاروں کے خلا ف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی بھی پیش کی گئی عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ کیس میں ڈی ایس پی اور ایس پی کے حوالے سے کیا کارروائی کی گئی ہے مذکورہ افسر ان کیخلاف انکوائری کی جائے اور اسکی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے جس کے بعد کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتو ی کر دی گئی۔ مجسٹریٹ نے مری آباد کے علاقے سولہ ایکڑ سے سی آئی اے پولیس کی گاڑی سے دو شہریوں محمد فہیم اور محمد اشرف کو پولیس اہلکاروں کی تحویل سے برآمد کیا تھا۔