کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان کاحب میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،کارروائی کے دوران 07مشتبہ شرپسند گرفتار، شرپسندوں کے قبضے سے خود کارہتھیار برآمد۔جبکہ لورالائی کے علاقے سنجاوی اورمیختر میں سرچ آپریشن کے دوران 02مشتبہ دہشتگرد گرفتار،02خودکارہتھیار اور ایمونیشن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے حب میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کرتے ہوئے 07مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا،گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں خود کارہتھیار برآمدکرلیئے۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے لورالائی کے علاقے سنجاوی اورمیختر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 02مشتبہ دہشتگرد وں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 02خودکارہتھیار اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔گرفتار دہشتگردوں سے مزیدتفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ شرپسندتخریبی کارروائی کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے جس پر ایف سی نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کی تخریبی کارروائی کو ناکام بنادیا۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور بلوچستان کو ایک پرامن اور مثالی صوبہ بنانے میں کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شر پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈسرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عام عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایاجاتا۔