کوئٹہ : فرنٹیئرکوربلوچستان نے مند کے علاقے گواک میں کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی روٹ پر نصب آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ناکارہ بنا دیاکارروائی کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2شرپسند زخمی ہو گئے اور بھاری تعداد میں خود کار ہتھیار بھی بر آمد کرلیاگیافرنٹےئرکورکے جاری کردہ بیان کے مطابق مند کے علاقے گواک میں فرنٹیئرکور بلوچستان کی پٹرولنگ پارٹی نے معمول کے گشت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر نصب آئی ای ڈی کو بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا اس دوران شرپسندوں نے فرنٹےئر کور بلوچستان کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ بھی کی۔فرنٹےئر کور کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2شرپسندوں کو زخمی کر کے بھاری تعداد میں خودکار ہتھیار بر آمد کرکے قبضے میں لے لیا شرپسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے ہتھیار میں 01عدد تھری ناٹ تھری رائفل،01عددراکٹ(3فٹ( 02عددایس ایم جیزبمعہ راؤنڈز،01عددآئی ای ڈی اور موٹر سائیکل شامل ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ شرپسندوں نے تخریبی کارروائی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر آئی ای ڈی نصب کی تھی جس پر ایف سی نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور بلوچستان کو ایک پرامن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔