سبی: چاکرروڈ پرسائیکل میں نصب ٹائم ڈیوائس دھماکہ ،چار افراد ہلاک،جبکہ چار بچوں سمیت 20افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میںآٹھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک،زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،سیکورٹی فورسز نے جائے وقعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا،چاکرروڈ پر شہریوں کی آمد و رفت معطل،ڈی آئی جی افتخار الحق اور کمانڈنٹ ایف سی کرنل احسن رضا زیدی،ڈی پی او میر انور کھیتران موقع پرپہنچ گئے،جائے وقعہ کا معائنہ سول ہسپتال میں مریضون کی عیادت بھی کی، تفصیلات کے مطابق سبی کے مصروف شاہراہ چاکر روڈ پر حجام کی دوکان اور ہوٹل کے سامنے سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑیا گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی تین افراد جاں بحق جبکہ 20افراد شدید زخمی ہوگئے،ایک زخمی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا جبکہ آٹھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشیوشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سبی اور کوئٹہ طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا دھماکے سے دو عد موٹر سائیکل ،ایک سائیکل بھی تباہ ہوگئے جبکہ قریبی دوکانوں کے کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ جائے وقوعہ پر ہر طرف خون اور گوشت کے لوتہڑئے بکھرئے پڑئے تھے دھماکہ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی سبی افتخار الحق،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس احسن رضا زیدی ،ڈی پی او میر انور کھیتران،ایڈیشنل کمشنرعظیم انجم ہانبھی،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،اسسٹنٹ کمشنر جان محمد دشتی سمیت دیگر اعلیٰ ھکام جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے،دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں میں علی محمد ولد ولی محمد،علی نواز ولد دھنی بخش،جبکہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں ،زخمی ہونے والوں میں عبدالرزاق،نور محمد،موسم خان،مند دوست،بجار خان،بلوچ شاعر محمد حسین مری،شاہد خان،سہراب خان،سید اچھن شاہ،محمد ہاشم،لعل محمد مری،عبدالوقاص،حاجی بچن شاہ،عثمان خان،جھنڈا خان،زاہدہ،ربنواز،رسول محمد،اسحاق،سومر خان شامل ہیں،دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سبی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیون کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ،واقعہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیاس ہے جبکہ شہر میں ایف سی اور سبی پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل اور سائیکلوں کو بھی دوکانوں کے سامنے نہ کھڑا کرنے کے لیے تاجر برادری کو تاکید کی گئی ہے۔