|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2015

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ کی پانچ یونین کونسلوں میں انسداد خسرہ مہم میں دو روز کی توسیع کردی جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں انسداد خسرہ کی مہم ختم ہوگئی کوئٹہ میں ٹارگٹ سے ایک لاکھ زائد بچوں کو انسداد خسرہ کی ویکسین کی جاچکی ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان کے 32اضلاع میں انسداد خسرہ کی بارہ روز مہم تیرہ اپریل کو شروع کی گئی تھی اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے 35لاکھ بچوں کو انسداد خسرہ کی ویکسین کا ٹارگٹ نہ صرف حاصل کیا بلکہ ٹارگٹ سے زائد بچوں کو انسداد خسرہ کی ویکسین کی گئی ۔نور الحق بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کاانسداد خسرہ مہم کیلئے ٹارگٹ پانچ لاکھ پندرہ ہزار بچے تھے لیکن بارہ روزہ مہم کے دوران چھ لاکھ 32ہزار سے زائد بچوں کو انسداد خسرہ کی ویکسن کی جاچکی ہے،تاہم کوئٹہ کی پانچ یونین کونسلز میں کچھ بچے رہ جانے کی وجہ سے ان یونین کونسلز میں 27اور 28اپریل کو بھی انسداد خسرہ کی مہم جاری رہے گی۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ انسداد خسرہ مہم کی مفصل روپورٹ تیار کی جارہی ہے۔جو جلد صوبائی حکومت کو پیش کردی جائے گی۔۔۔