اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری کو وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں سے ملایا جائے گا ، گلگت بلتستان ، تھر اور کوئٹہ کے پسماندہ علاقوں کو روٹ کے ذریعے تعمیر و ترقی کے دائرے میں لایا جائیے گا ، چین کے شہر کاشغر سے شروع ہونیوالا روٹ خنجراب ، پشاور ، اسلام آباد ، لاہور ، سکھر ، کراچی ، کوئٹہ ، اور گوادر تک محیط ہوگا ، پلاننگ کمیشن کے مطابق اقتصادی راہداری سے کئی داخلی اور خارجی راستے نکلیں گے اور اس کیلئے سڑکوں ، ریلوے ٹریکس ، فضائی اور سمندری راستوں کا جال بچھایا جائے گا ، مکمل منصوبہ 15 سالوں میں مکمل ہوگا تاہم پشاور کراچی موٹروے کا زیر تعمیر منصوبہ آئندہ چند سالوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ منصوبے کی تکمیل سے گوادر اس خطے کی سب سے مرکزی بندر گاہ بن جائے گی ، اقتصادی راہداری پر خصوصی اقتصادی روٹس کے قیام سے ملحقہ علاقوں کو ترقی ملے گی ۔