|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2015

کوئٹہ: انٹی کرپشن بلوچستان نے غیرقانونی انتقلات کے اندراج اور سرکاری ریکارڈ میں غیرقانونی ردوبدل کرنے کے الزام میں تحصیل کوئٹہ2پٹواریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن نور البشر سمیع کو عوامی شکایت ملی تھی کہ کوئٹہ تحصیل میں دتعینات جہانگیر پٹواری اور نذیر احمد پٹواری نے محال ویلا ترین موضع کوتوال تپہ درانی تحصیل کوئٹہ میں ایک پرائیویٹ شخص کے ساتھ ملکرلینڈ ریکارڈ میں غیرقانونی طور پر رودبدل کرکے سرکاری و غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے جس پر انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کیں اس سلسلے میں انٹی کرپشن نے باقاعدہ طور پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جس کے بعد دونوں پٹواریوں نے احتساب عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کی جن کی ضمانت مسترد ہونے پر دونوں کو گرفتار کرلیاجنہیں آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گاتاکہ ان سے مزید تحقیقات کی جاسکیں۔