|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2015

کوئٹہ:  تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو محرومیوں اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ، گو ادر کاشغر روٹ میں تبدیلی کی تحریک انصاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کسی صورت قبول نہیں کریگی۔ یہ بات انہوں نے پشین کی تحصیل حرمزئی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکرز کنونشن سے تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر و مرکزی کور کمیٹی کے ممبر قاسم خان سوری ،سابق ڈسٹرکٹ صدر سید تاج آغا، عبدالباری بڑیچ ، داود خان کاکڑ، حسین خلجی ،ڈاکٹر ظہیر ،عطاء اللہ کاکڑ،فرید کاکڑ، حسین کاکڑ، سید علی آغا،سبحان علی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ورکرز کنونشن میں حرمزئی اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اورانشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدار آکر عوام کو انکے جائز حقوق دینے کیلئے موثر اور عملی اقدامات کرے گی اور کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو محرومیوں اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا آج بھی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گوادر کاشغرروٹ میں تبدیل کی تحریک انصاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے گوادرکاشغر روٹ میں تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ کارکنو ں کی جد وجہد سے تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی سیا سی جما عت بن چکی ہے جس کی جڑیں چاروں صوبو ں میں مو جو د ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہ قوم پرست جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اور لوٹ مار میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہیانہوں نے کہا کہ نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں عوام کو خوشنما سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والی قوم پرست جماعتیں اقتدار میں آکرسب کچھ بھول گئی ہیں ا ورلوٹ مار میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔