اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے گوادر کو بگ سٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے،فنانس منسٹری نے گوادر شہر کے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز کے حوالے سے اور وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے سرکاری ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر اور دیگر سرکاری عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے گوادر بگ سٹی پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوادر شہر کو وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے بگ سٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔گوادر کو بگ سٹی کا درجہ ملنے کے بعد اسکے سرکاری ملازمین کو زیادہ سہولیات اور الاؤنسز میسر ہونگے جسکے حوالے سے فنانس منسٹری نے بھی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ گوادر شہر کو بگ سٹی کا درجہ ملنے کے بعد اس شہر کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کی سہولیات فراہم کرنے اور دیگر سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے وفاقی وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے بھی منظوری دے دی ہے اور ان عمارتوں کی تعمیر کیلئے جلد وفاقی حکومت فنانس منسٹری کے ذریعے وزارت ہاؤسنگ کو فنڈز جاری کرے گی۔واضح رہے کہ گوادر سے قبل پاکستان کے چھ شہروں کو بگ سٹی کا درجہ حاصل ہے جن میں چاروں صوبائی دارالحکومت لاہور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اسکا جڑواں شہر راولپنڈی شامل ہے۔یاد رہے کہ ان چھ بگ سٹیز کے سرکاری ملازمین کو پاکستان کے دیگر شہروں کے سرکاری ملازمین سے زیادہ سہولیات دستیاب ہیں جبکہ یہی سہولیات اب پاکستان کے ساتویں بگ سٹی گوادر کے سرکاری ملازمین کو حاصل ہوں گے