کوئٹہ :بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاستی ڈیتھ سکواڈ نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء حمدان بلوچ کے بھائی صادق بلوچ کو اغواء کے بعد شہید کردیاترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان سمیت کراچی میں بھی ریاستی پشت پناہی میں بلوچ کش مافیا سرگرم ہے انہوں نے پارٹی قیادت کی طرف سے شہید صادق بلوچ کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ نوجونوں کی قربانیاں تحریک کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ پنجگور کے علاقے پروم میں فورسز نے ظلم و جبر کی انتہاء کر رکھی ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق بی آر پی کے کارکنان کے 52 سے زائد گھروں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیا گیا اور 15 بے گناہ بلوچوں کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی شناخت ادریس بلوچ اور ماسٹر احمد علی خادم کے نام سے ہوئی ہے جب کے پروم میں ایک سکول کو بھی تباہ کردیا ہے اs طرح بلیدہ میں بھی رات گئے فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے اور گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہے۔