کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایئر ٹریفک ریڈار پر حملہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی میں فرنٹئیرکور کے عملے نے خفیہ اطلاع پر سرچ اآپریشن کیا تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مز ید تفتیش شروع کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزمان نے21اپریل کو پسنی میں ایئر ٹر یفک کنٹرول ریڈار پر راکٹوں سے حملہ تھا۔ ملزمان کے تعاقب میں جانے والے تین ایف سی اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق تھے۔ جبکہ ایک ملزم کو بھی ہلاک کیا گیا تھا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ریڈارپر حملے کے علاوہ علاقے میں خوف وہراس پھیلانے اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومت کومطلوب بھی تھے،بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے بستی بلوچ خان بارلی باغو میں فرنٹیئر کور بلوچستان 85ونگ نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے دوران دو افراد عبدالمجید ولد آدم خان اور علی بخش ولد آدم خان کھیتران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چھ عدد کلاشنکوف بمعہ سات عدد میگزین ،49گولیاں، ایک عدد طیارہ شکن بندوق بمعہ 3728گولیاں برآمد کی گئیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کوئلہ لے کر جانے والے ٹرکوں پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔