کوئٹہ: پاکستان امریکہ المانئی نیٹ ورک کوئٹہ (بلوچستان)چیپٹرکاجنرل باڈی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت گل خان نصیر بلوچ نے کی ۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ نیٹ ورک کے جنرل سیکریٹری شازیہ احمد نے شرکاء کو اجلاس کے مقاصد سے اگاہ کیا اور نیٹ ورک کے صدر گل خان نصیر بلوچ نے کوئٹہچیپٹرکو اغراض و مقاصد ، کام کے طریقہ کار اور گذشتہ سہ ماہی گارکردگی پر پریزینٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام سماجی شعور و اگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مختلف انٹرنیشنل سکالرشپ اور فیلوشپ پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ان پروگراموں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کوئٹہچیپٹرکے اگلے چھ مہینے کے لیے نیٹ ورک کے پلان کوبھی شیئر کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ المنائی ان پروگراموں میں شامل ہوسکیں ۔ پوہان کے فنانس سیکریٹری سمیرہ محبوب نے نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہونے والے تمام کام کے طریقہ کار اور مالی معاملات پر پریزینٹیشن دی جبکہ یوتھ کے گروپ کے ڈاریکٹر سید سمیع اللہ نے شرکاء کو جون کے مہینے میں ہونے والے ری یونین اور سمال گرانٹس کے بارے میں بتایا ۔ اجلاس میں کوئٹہ (بلوچستان )چیپٹر کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبران کا انتخاب بھی عمل لایا گیا۔ جس کے بعد بورڈ کے تمام ممبران پورا ہوگئے اور
اجلاس کے بعد ایک ثقافتی پروگرام اور موسیقی کا پروگرام بھی انعقاد کیا جس میں مقامی زبانوں کے نغمے پیش کئے گئے ۔
ہمارا کام نوجوانوں میں سماجی شعور و اگاہی پیداکرنا ہے،صدر پوہان گل خان نصیر بلوچ
وقتِ اشاعت : April 29 – 2015