کوئٹہ: بلوچستا ن اسمبلی میں حکومتی اور پوزیشن ارکان نے بلوچستا ن کے مسائل سے متعلق الیکٹرا نک اور پرنٹ میڈیا پر کوریج نہ دینے کی صورت میں صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جونجی چینلز کے مالکان اور پر نٹ میڈیا کے نمائند وں سے ملاقاتیں کر یں گے بلوچستان اسمبلی کااجلاس پینل کے رکن نصراللہ زیرے کی صدارت میں شروع ہوا عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پوائنٹ آف آرڈرپراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنو ں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے گوادر کا شغر روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک بڑ اجلسہ عام منعقدہو ا تاہم الیکٹر انک اور پر نٹ میڈیا پر صحیح کوریج نہیں ملی جبکہ کراچی میں پارٹی کے سیکٹر انچار ج کو گھنٹوں گھنٹو ں کوریج دی جارہی ہے ہم پر امن اور عدم تشدد پر عمل پیراہیں اس لیے ہمیں کوریج نہیں دی جارہی جس پر ہمیں افسوس ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نو اب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ قومی سطح پر میڈیا ہمیں بالکل کو ریج نہیں دی جارہی چینلز کی کوریج صر ف کراچی لاہو ر اور اسلام آبادتک محدودہیں کوئٹہ میں حکومتی یااپوزیشن کے جلسے وجلوسوں کومکمل طورپربائی پاس کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی جائے جن میں حکومتی اپوزیشن اورسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پرمشتمل ہوجواسلام آبادجاکرنجی چینل کے مالکان سے بات کرے اوراگرپھربھی وہ بلوچستان کوکوریج نہ دے توہمیں اپنے مقامی چینل خیبر،وش پرتوجہ دیں گے اوردیگرچینلزکابائیکاٹ کرینگے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ یہ ایک بڑاالمیہ ہے کہ ہمارے کوقومی سطح پرکوریج نہیں مل رہابلوچستان کے مسائل کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے اگریہی صورتحال رہی توہم احتجاج کرنے پرمجبورہونگے میڈیامیں صرف الطاف حسین کو24گھنٹے براہ راست کوریج دے رہے ہیں جن پرہمیں افسوس ہے میڈیاتوصرف ڈھنڈے کی زبان سمجھتی ہے رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغانے کہاکہ گزشتہ روزپشتونخوامیپ کی جانب سے یوم شہداء کے حوالے ایک جلسہ منعقدہواجس میں کسی بھی چینل یاپرنٹ میڈیاکے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی سالانہ کروڑوں روپے اخبارات کی نظرہوتی ہے اورکسی بھی جماعت کومناسب کوریج نہیں دی جاتی انہوں نے کہاکہ اخبارات کودی جانے والی بجٹ پرنظرثانی کی جائے کیونکہ متعلقہ محکمے کے وزیرکاتعلق ہمارے جماعت سے ہیں اورموصوف لندن کے دورے ہے واپسی پراس سے بات کرینگے اپوزیشن رکن سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ گزشتہ دنوں ہم نے اس لئے اخبارات سے متعلق آوازاٹھائی کہ سالانہ 38کروڑروپے بجٹ دئیے جاتے ہیں لیکن ایسے اخبارات کوبھی نوازاجارہاہے جوپڑھنے کاتوکیاشیشہ صاف کرنے کے بھی کام نہیںآتاپینل رکن نصراللہ زیرے نے صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ کمیٹی اسلام آبادمیں نجی چینلز کے مالکان سے بلوچستان میں نجی چینلز کاکوریج نہ دینے سے متلق بات کرینگے۔