|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

زاہدان: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردعبدالستار ریگی کوگرفتار کرلیا ‘ پاکستان ہمسایہ ممالک کے خلاف کبھی بھی اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا‘ سرحدی انتظامات اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ پاکستان کافی عرصہ سے دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان ہمسایہ ممالک کے خلاف کبھی بھی اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا‘ سرحدی انتظامات اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ پاکستان کافی عرصہ سے دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے۔ پاکستانی وفود کے دورہ ایران کا مقصد دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔