|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی اور بی ایس او کے زیر اہتمام شہید فدا بلوچ کی برسی کی مناسبت سے 2مئی صبح 10بجے ڈگری کالج سریاب روڈ کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس سے بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی و ضلعی قائدین شہید رہنماء کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے اعلامیہ میں بی این پی کے تمام یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران و پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہید رہنماء کے تعزیتی ریفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں-