|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ حکومت مسلسل مذاکرات کررہی ہے بس اڈوں کوہزارگنجی شفٹ کرنے کااصولی کرلیاگیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رکن میرحمل کلمتی کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپراظہارخیال کرتے ہوئے کیاوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ہم ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مسلسل ایک ہفتے سے مذاکرات کررہے ہیں مگرہماراموقف واضح ہے کہ بس اڈوں کوہرصورت ہزارگنجی منتقل کیاجائیگااس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جوہزارگنجی میں تمام ترصورتحال کاجائزہ لیاگیاہے اوربس اڈوں کوہزارگنجی منتقل ہونے سے کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کابوجھ بھی کم ہوگااڈہ ہمارے دورمیں نہیں ہمیں ورثے میں ملی ہے سبزی منڈی اورٹرک اڈہ پہنچے ہی شفٹ ہوچکاہے ٹرانسپورٹروں کو916دکانیں الاٹ کردئیے گئے ہیں ہرٹرانسپورٹرکو20سے زائددکانیں ملی ہے انہوں نے کہاکہ احتجاج ہرکسی کاجمہوری حق ہے لیکن راستے بند نہیں ہونے دینگے ٹرانسپورٹروں نے تین دن تک صوبے کے قومی شاہراہوں کوبند کردیالیکن پھربھی ہم نے مخالفت نہیں اورمذاکرات کیلئے بھلایااگرٹرانسپورٹرزہزارگنجی جاناچاہتے ہیں توبات چیت ضرور کرینگے اس حوالے سے دوسرے سیاسی جماعتوں نے ہم سے اس معاملے پررابطہ کیااپوزیشن رکن میرحمل کلمتی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کے باہرٹرانسپورٹراحتجاج کررہے ہیں ان کے مسائل حل کیاجائے جس پرپینل رکن نصراللہ زیرے نے وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں ایک کمیٹی جن میں نواب شاہوانی،میرحمل کلمتی،سیدلیاقت آغا اورڈاکٹررقیہ ہاشمی شامل ہے نے جاکرٹرانسپورٹروں سے مذاکرات کئے اورآج وزیراعلیٰ سے ٹرانسپورٹروں کی اہم ملاقات ہوگی جس پرٹرانسپورٹروں نے احتجاج ختم کیاصوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی نے کہاکہ ہزارگنجی اڈے میں5پارکنگ ہے اورمسافروں کیلئے انتظارگاہ بھی موجود ہیں سیکورٹی انتظامات کیلئے چیک پوسٹ بھی قائم ہے رکن صوبائی اسمبلی میرعاصم کردگیلونے کہاکہ اگرہزارگنجی میں سہولیات ناپید ہے تووہاں سہولیات فراہم کی جائے ۔دریں اثناء بس اڈوں کی ہزار گنجی منتقلی کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سہولیات کی فراہمی تک ہزار گنجی منتقل نہیں ہونگے، حکومت ضد چھوڑ کر عوام کی خاطر مصالحتی حل نکالے، مقررین کا خطاب، اراکین اسمبلی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ، آج وزیراعلیٰ نے اہم ملاقات ہوگی، جس پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کردیا ، بلوچستان بس فیڈر یشن کا ہنگامی اجلاس سریاب روڈ پر صڈر میر سعید جان لہڑی کی صدارت میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری حاجی اختر جان کاکڑ، عید محمد جتک، شفیع محمد لہڑی ، شیر احمد بلوچ، اور اشرف رودینی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اختر جان کاکڑ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اتحاد نے اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں یہ واضح کردیا کہ ٹرانسپورٹ زرعوامی حقوق کی خاطر اپنی ٹرانسپورٹ کھڑی کرکے اضافی اخراجات اور نقصان سمیت ازیت ناک حالات کا سامنا کیا ۔ بلوچستان اسمبلی کے نمائندوں اس بات پر امادہ کریا ہے کہ ٹرانسپورٹرز حق بجانب ہیں سعید جان لہڑی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں ، علماء اکرام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی حکومت کو بھی ضد چھوڑ کر صوبے کے پسماندہ غریب عوام کی خاطر ایک ایسا مصالحتی حل نکالے جس سے ٹرانسپورٹرز کی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات کو جلد تسلیم کرکے مسائل حل کرے گی۔