|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری سیکنڈری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی رپورٹ پر ڈیرہ بگٹی کے 68 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں اور ان تمام اساتذہ کو آخری شوکاز نوٹس دےئے جائیں گے شوکاز نوٹس کا جواب 7یوم کے اندر موصول ہونے چاہئیں مقررہ تاریخ تک جواب نہ آنے کی صورت میں ان تمام اساتذہ کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ضلع کے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران 68اساتذہ کو کافی عرصے سے سکولوں سے غیر حاضر پایا کمیٹی کی رپورٹ بنیاد بناکر ان تمام اساتذہ کو آخری شوکاز نوٹس دےئے جائیں گے شوکاز نوٹس کے جواب میں جس استاد نے رابطہ نہیں کیا اس کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا اور ان آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ صوبائی سیکرٹری سیکنڈری تعلیم نے کہا کہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اساتذہ کی وجہ سے ہمارا صوبہ تعلیمی میدان بہتر کاکردگی نہیں دے پارہا ایسے تمام اساتذہ کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے شب وروز مصعوف عمل ہے جبکہ بعض اساتذہ کی غفلت کی وجہ سے حکومتی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ایسے اساتذہ کی ہمیں مزید صرورت نہیں۔