کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بگڑتے حالات ٹھیک ہورہے ہیں بلوچستان حکومت باصلاحیت لوگوں کے ہاتھ میں ہے بلوچستان کی تاریخ کا خوش قسمت دن ہے کہ یہاں بہت سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کانفرنس میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں بلوچستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، میر سرفراز بگٹی ، مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ سمیت اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے سرمایہ کاری کانفرنس اہتمام جے ایس گروپ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اشتراک سے کیا تھا کانفرنس میں 26سے زائد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپوں اور بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں نے اپنے اپنے محکموں میں سرمایہ کاری کے موجود امکانات اور مواقعوں کے حوالے سے جبکہ وزیر اعلیٰ پالیسی ریفارم یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بلوچستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مجموعی طور پر بریفننگ دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نصیب اللہ بازئی نے کانفرنس کے انعقاد اور صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ صوبہ میں ہر گزرتے دن کیساتھ حالات ٹھیک ہورہے ہیں یہ تو ابتداء ہے مستقبل میں اس سے بھی بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی بلوچستان کی مثال اس دوست جیسی ہے جو ہسپتال میں پڑے ہیں ملک کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور ہم سب نے ملکر ان کو مضبوط بنانا ہوگا ہمیں خوشی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار یہاں آکر اپنی سرمایہ کاری کریں کیونکہ موجودہ حکومت باصلاحیت لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اداکرے گی وہ وقت گزر گیا جو سرمایہ کار یہاں آنے کو تیار نہیں تھے اور صوبہ میں بگڑتے ہوئے حالات بھی ٹھیک ہورہے ہیں