|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2015

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کامسئلہ طاقت سے نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کیاسکتاہے بلوچستان کے مخلوط حکومت کووفاق کی مکمل حمایت حاصل ہے اگراس کے باوجود مسئلے کاحل نہیں نکالاجاسکاتویہ بدقسمتی ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے الفلاح ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجماعت اسلامی بلوچستان کے امیرعبدالمتین اخوندزادہ ،صوبائی جنرل سیکرٹری بشیراحمدماندائی،صوبائی نائب صدرمولاناعبدالحق ہاشمی،ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبدالکبیر شا کر ،زاہداختربلوچ سمیت دیگربھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ پربلوچستان اورخیبرپختونخواکے عوام کے تحفظات ہے تحفظات ختم کئے بغیرکوئی ترقیاتی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتاوفاقی حکومت کوچاہئے کہ سندھ بلوچستان اورخیبرپختونخواکے جماعتوں کے سربراہوں اورعوام کواعتمادمیں لیکرفیصلہ کریں انہوں نے کہاکہ آئین پرعملدرآمدکرنے سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتاہے اورآئین کے اصل روح کے مطابق ملکی مسائل کوحل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ دنیابھرکے مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں مگرمسلمان حکمران بے حسی کامظاہرہ کررہے ہیں حرمین شریفین کادفاع کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستانی عوام اپنے مسلمان بھائیوں کاہرقسم تعاون کرنے کیلئے تیارہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے انہیں سیاسی طورپرحل کیاجائے طاقت سے دنیاکاکوئی مسئلہ حل نہیں ہوگاتمام مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے بلوچستان کے مخلوط حکومت کووفاق کی مکمل حمایت حاصل ہے اگراس کے باوجودبلوچستان کے مسئلے کوحل نہ کیاگیاتوآئندہ مسئلہ حل نہیں ہوگاموجودہ حکومت کوچاہئے کہ بلوچستان کے مسائل کوحل کرنے میں اپناکرداراداکرے اورصوبے کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کوفوری طورپربنداورلاپتہ افراد کوبازیاب کرایاجائے انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغرراہداری کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے بھی پاک چائنااقتصادی کوریڈوراورگوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی کے حوالے سے خدشات کااظہارکیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچستان کے معاملات ہے جوفوری حل طلب ہے اس لئے انہیں حل کرنے کیلئے فوری طورپرپیش رفت ہونی چاہئے نہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے قومی ایکشن پلان مرتب کیا گیا مگر اس کا رخ مدارس اورمساجد کی طرف موڑ کر اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی جو صحیح نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا بہترین ہمسایہ اسلامی برادر ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات میں تلخی کا ہم متحمل نہیں ہوسکتے سعودی عرب بھی پاکستان کا با اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے جس نے روز اول سے ہی ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے ۔ حرمین شریفین کے ساتھ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے امت مسلمہ کو عقیدت ہے اس وقت پاکستان بڑی آزمائش اور چیلنج سے خارجہ محاذ پر دوچار ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان دانشمندانہ اور صحیح کردار ادا کریں ۔