کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ بلوچستان کے محکوم اورمظلوم عوام کے ساتھ ساتھ دنیابھرکی عوام کی بھوک وافلاس اورجہالت کے خاتمے کیلئے اپناکرداراداکرے موجودہ حکومت صوبے کوترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کررہی ہے صوبائی حکومت نے محدودوسائل میں رہتے ہوئے تعلیم،صحت کے شعبوں میں اپنابھرپورکرداراداکیاان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمدبلیدی،نیازبلوچ اوربی ایس او کے سابق چےئرمین ممبرسینٹرل کمیٹی واجہ منصوربلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہیدفداحمدبلوچ کی برسی کے موقع پرایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہاکہ شہیدفدااحمدبلوچ ایک فلسفے کانام تھاجوایک عظیم دانشوراورقومی استادتھے شہیدفداکاوژن قومی جدوجہدکونظریاتی اورفکری بنیادوں پراستوارکرناتھاجس کیلئے انہوں نے انتھک محنت کی اورعرصہ درازکی جدوجہد کے بعداپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکربی این وآئی ایم کی بنیاد ڈال کرایک عظیم قومی جدوجہدکاآغازکیاجس کامقصدقوم کے نوجوانوں کوایک ایسا سیاسی پلیٹ فارم مہیاکرناتھاجونیپ کے ٹوٹنے کے بعدبلوچ قومی جدوجہد کی اشدضرورت تھی شہیدفدااحمداورشہیدمولابخش دشتی نے جس جفاء کشی بہادری اورثابت قدمی کے ساتھ قومی جدوجہد میں اپناکرداراداکیاوہ بلوچستان کی تاریخ میں بہت ہی کم نظرآتاہے شہیدفدااحمدایک مضبوط اعصاب کے انسان تھے ان کے اندربے شمارخوبیاں تھی وہ گھنٹوں قومی جدوجہد پربحث کرتے اورملکی اوربین القوامی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے اس پراپنے مفکرانہ اندازمیں روشنی ڈالتے ،بلوچ اوربلوچستان کے نوجوانوں کی جس فکری بنیادوں پرشہیدفدانے تربیت کی آج نیشنل پارٹی اسی جدوجہد اورمحنت کی بدولت بلوچستان کی قومی جماعت بننے کی طرف گامزن ہے مقررین نے کہاکہ انسانی معاشرے میں انسانی جان سب سے قیمتی ہے مگرشہیدفداحمدبلوچ نے قومی جدوجہد کوپایہ تکمیل پہنچانے کیلئے انتہائی بہادری کے ساتھ اپنی جان قربان کی اوران قوتوں کوواضح پیغام دیاجومحکوم اورمظلوم اقوام کے حقوق دینے سے انکاری ہے شہیدفدااحمدکی قومی جدوجہد کی آبیاری کرتے ہوئے شہیدفدااحمدکے نظریاتی ساتھی شہیدمولابخش دشتی نے بھی اپنی جان قربان کردی قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد کودوام بخشاء شہیدفداکے نظریاتی ساتھی آج بھی اپنے قومی جدوجہد کوآگے لے جانے میں اپناکرداراداکررہے ہیں اوربغیرکسی خوف وخطرے کے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کررہے ہیں مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کوچاہئے کہ وہ شہیدفدااحمدکے فلسفے پرعمل کرتے ہوئے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اپنابھرپورکرداراداکریں اورفکری بنیادوں پراپنی تربیت کویقینی بنائے کیونکہ فداشہیداپناایک پل بھی دوستوں کی نظریاتی تربیت پرصرف کرتے تھے اورہمیشہ دوستوں سے کہاکرتے تھے کہ اپنے اندرایک شوق پیداکرواوردنیاکے ان عظیم قومی رہنماؤں کی تاریخ کوپڑھوجنہوں نے اپنی ساری زندگی قومی جدوجہد اورقومی حقوق کے حصول کیلئے اپنے قوم کی فکری اورنظریاتی تربیت کی مقررین نے کہاکہ شہیدفداکاایک عظیم قول تھاکہ جدوجہدآخری فتح تک ہمیں چاہئے کہ ہم اس قول پرعمل کرتے ہوئے اپنے قومی جدوجہد کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی صلاحیتیں صرف کرے اوربلوچستان کے محکوم اورمظلوم عوام کے ساتھ ساتھ دنیابھرکی عوام کی بھوک وافلاس اورجہالت کے خاتمے کیلئے اپناکرداراداکرے تاکہ شہیدفداکی جوسوچ تھی اس سوچ کورہتی دنیاتک قائم ودائم رکھاجاسکے اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹراسحاق بلوچ،خیرجان بلوچ،حمیدبلوچ،عطاء محمدبنگلزئی،عبدالصمدبلوچ،کاشفہ بلوچ،علی احمدلانگو،موسیٰ جان خلجی،ملک منظوراحمدشاہوانی،عبیدلاشاری کے علاوہ کارکنوں کی کثیرتعدادموجود تھی۔