|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2015

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی عالی کے سربراہ اور تمندار بگٹی ،نواب محمد میر عالی بگٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج نواب محمد میر عالی بگٹی کی کوئٹہ آمد کے موقع پرایئرپورٹ میں بگٹی قبائلی عمائدین اور نو جوانوں کی کثیر تعداد نے شاندار استقبال کیا ترجمان نے کہا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی سے آئے ہوئے بگٹی قبائل کے معتبرین سے بلوچی حال احوال کیا اور ملاقات کی ترجمان کے مطابق بگٹی قبائل کے میر و معتبرین پر مشتمل نمائندہ کونسل کے سینکڑوں عمائیدین نے ملاقات میں انہوں نے نواب صاحب کو ڈیرہ بگٹی کے حالات اور قبائل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بگٹی قبائلی معتبرین نے نواب محمد میر عالی بگٹی کوڈیرہ بگٹی آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آپ کی غیر موجودگی سے چندموقع پرست افرادنے بگٹی قبائل اور علائقہ کو اپنا موروثی جاگیر بنارکھا ہے گذشتہ پانچ سالوں سے تمام ترقیاتی فنڈ اور گیس کمپنیوں سے مراعات غریب عوام کے فلا ح و بہود کے بجائے مذکورہ ٹولا کے جیبوں میں جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بگٹی قبائل پریشانی کی عالم میں ہیں کیونکہ علائقہ میں کوئی ان کا پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ ویسے تو تمام بلوچستان کے حالات اچھے اور روشن نظر نہیں آتے پھر بھی دیگر علاقوں میں تھوڑا بہت زندگی کا پہیہ رواں دواں ہے مگر بدقسمتی سے ڈیرہ بگٹی میں غریبوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے آپ ہمارے قبائلی سربراہ ہیں خدا رہ ہماری سرپرستی اور رہنمائی کریں بگٹی قبائل آپ کے ساتھ ہیں حقوق کی جدوجہدمیں ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت بگٹی قبائل نواب محمد میر عالی بگٹی کے علاوہ کسی اور کو اپنے نمائندہ یا لیڈر تسلیم نہیں کرتے نواب محمد بگٹی نے قبائلی میر معتبرین سے کہا کے میں آپ کے تمام مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہوں اور مجھے علم ہے کہ بلوچ عوام بلخصوص بگٹی قبائل مسائل اور مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا یہ مسائل قدرتی نہیں بلکہ سابقہ حکمرانوں کی پیداکردہ ہیں انہوں نے کہا میں جہاں بھی ہوں بلوچ عوام اور بلوچستان کے مسائل نظر سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آپ اپنے صفحوں میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں کامیابی آپ کی ہوگی آپ کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آوا ز بلند کروں گاترجمان کے مطابق بعد میں نواب محمدمیر عالی بگٹی قبائلی عمائدین کے ہمراہ بگٹی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے میر شاہ زین بگٹی سے ان کے والد مرحوم نواب زادہ طلال بگٹی کی وفات پر تعزیت و فاتح خوانی کی ا س موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ میں بگٹی ہاؤس تعزیت کے لیے آیا ہوں اور میر شاہ زین بگٹی سے صرف تعزیت کی ملاقات میں ان سے بگٹی قبائل یا بلوچستان کے موجودہ حالات سمیت کسی اور امور پر تبادلہ خیال نہیں ہوا کیونکہ ہمارے بلوچی رسم ورواج میں تعزیت کے دوران کوئی سیاسی یا قبائلی امور پر بات چیت نہیں ہوسکتی نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ اس وقت ڈیرہ بگٹی صحیح نہیں ہیں کیونکہ لوگوں کو حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں علائقہ میں جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ان سے فوراً علائقہ کی قبضہ خالی کرایا جائے اور حق دار وں کو حقوق دیئے جائیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں نواب میر عالی بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں حالات صحیح نہیں ہے جب تک وہاں کے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے وہاں پر حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے جن لوگوں نے علاقے میں زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے ان کو وہاں سے نکالا جائے حق داروں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ا س کے بعد حالات بہتر ہوسکتے ہیں انہوں نے یہ بات پیر کے روز بگٹی ہاوس میں نواب زادہ شازین بگٹی سے ان کے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کے انتقال پر فاتحہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میں فاتحہ خوانی کیلئے بگٹی ہاوس آیاتھا شازین بگٹی اور میرے درمیان مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا ہے اور خاص طورپر وہ بگٹی جو نقل مکانی کرکے جا چکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف صوبوں میں اور علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں اس سمیت دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کوچاہئے کہ وہ ڈیرہ بگٹی جا کر حالات کا خود جائزہ لے اور خود دیکھیں کہ وہاں پر وہاں کے عوام کے ساتھ اتنا ظلم ہورہاہے جب تک وہاں پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں نکا لا جاتا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ حق داروں کو ان کا حق دیا جائے لوگوں کو انصاف دیا جائے صرف یہ کہنا کہ وہاں پر حالات ٹھیک ہے اور اخبارات میں بیان جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وعدے بہت سے حکمرانوں نے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ اس موقع پر نواب زادہ شازین بگٹی نے کہا کہ وزیر اعظم میان نواز شریف نے بھی وعدہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والوں کو دوبارہ واپس لایا جائے گاامید ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا حالات آہستہ آہستہ بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف میرے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کی انتقال پر تعزیت کیلئے بگٹی ہاو س آئینگے تو ان سے بگٹی قبائل کی واپسی اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج میر عالی بگٹی میرے درمیان ملاقات میں بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بگٹی قوم کے مسائل کو مل جل کر حل کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرور ت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک حقو ق نہیں ملیں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے اس موقع پر میر فہد بگٹی سمیت دیگر بگٹی قبیلے کے عمائدین بھی موجود تھے ۔