|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2015

پنجگور: بلوچستا ن کے ضلع پنجگورمیں دو گروہوں میں خونی جھڑپ ایک شخص کو گاڑی سمیت جلادیاگیاجبکہ تین افرادفائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تین بجے کے قریب پنجگور کے حاجی حبیب بلوچ کے فرزند سنیل حبیب کی گاڑی پرپنجگور کے علاقہ عیسیٰ شوکت آباد میں نامعلوم مسلح گاڑی سوارافرادنے حملہ کرکے شدیدفائرنگ کی جس کے نتیجے میں میں سنیل حبیب اور انکے ہمراہ سرور جاوید عیسئی کے رہائشی موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس کے ذرئع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گاڑی جلا دی جس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سرور جاوید بھی سوار تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا جس کے بعدمذکورہ شخص کے اہلخانہ نے بونستان جاکرانکے کے گھرپرحملہ کیاجس کے نتیجے میں ایک شخص اشرف جاں بحق ہوگیاخونی جھڑپ کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا آخری اطلاع تک پنجگور کے علاقے بونستان ،عیسئی میں حالات کافی کشید ہ رہے شہر کی سٹرکوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری الرٹ کھڑے رہے سٹرکیں سنسان رہی شہری گھروں میں محصور رہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔