کوئٹہ : آل بلوچستان ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بسوں کو دوبارہ سریاب روڈ پر لاکھڑا کردیا اور ایک قبائلی شخصیت کی درخواست پر صوبے کی قومی شاہراؤں کو بلاک کرنے کی ایک دن کیلئے موخر کر دیا آل بلوچستان ٹرانسپورٹ اتحادکے چیئرمین حاجی قادر رئیسانی ‘ صدر میرحکمت لہڑی ‘ عبدالکبیر بازئی نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ دس دنوں سے احتجاج پر ہیں اور کوئٹہ کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو ا جس کیلئے ہم مجبور ہوکر اپنی بسوں کو دوبارہ سریاب روڈ پر لاکھڑا کیا اور اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ایک قبائلی شخصیت کے درخواست پر بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کے ایک دن کیلئے موخر کر دیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مسائل کو سنجیدہ نہیں لیا تو پھر ہم ایسے احتجاج کریں گے جو حکومت اور مدتوں تک یاد رکھے گی ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ دس دن سے ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر ہیں حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کیساتھ مذاکرات نہیں ہورہے ۔