کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی کوئٹہ آمدکے موقع پروی آئی پی روٹ بندکرنے کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاجبکہ زرغون روڈپرواقعہ تعلیمی اداروں کوچھٹی دی گئی تھی شہرمیں ٹریفک جام کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کانظام درہم برہم رہاعوامی حلقوں نے موجودہ جمہوریت کے دعویدارحکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وی آئی پی کلچرکی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑھتاہے وی آئی پی کلچرکوختم کیاجائے تاکہ عوام کوان مسائل سے نجات مل سکے منگل کووزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ مرحوم نواب زادہ طلال اکبربگٹی کی وفات پرفاتحہ خوانی کیلئے مختصردورے پربہاولپورمیں پاکستان کے سولر100میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے افتتاح کے بعدکوئٹہ پہنچے ان کی آمدکے موقع پرشہرکی مختلف سڑکوں کووی آئی پی موومنٹ کیلئے بندکردیاگیاجس کی وجہ سے شہرمیں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیااورمختلف سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاعوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل ک یہے کہ وی آئی پی کلچرچھوڑکرعوام کی مشکلات اورمسائل پرتوجہ دی جائے۔