اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ تنقید اور بے عزتی میں فرق ہونا چاہیے مگر میڈیا لوگوں کی بے عزتی کررہا ہے ۔ الطاف حسین کے معاملے کو ایشوز بنایا جارہا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے ۔ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے ایشوز کو اہمیت دے کر باقی اہم ایشوز کو نظر انداز کیا جارہا ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں حکومتی ارکان کی طرف سے ردعمل نہ آنے پر سینٹ چیئرمین ان کے خلاف اپنے اختیارات استعمال کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا جو کہہ رہا ہے اس کو میڈیا زیادہ اہمیت دے رہا ہے