کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پرگوادر کے علاقے زریں بگ میں سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے04دہشتگرد گرفتار،ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے بیلہ میں غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2,20000لٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرگوادرکے علاقے زریں بگ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم شرپسندتنظیم بی ایل ایف کے 04دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارشرپسندوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ گزشتہ شب ایف سی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بیلہ میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 07آئل ٹینکرز سے2,20000لٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔برآمد شدہ ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔