|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2015

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان کے قومی شاہراہوں کوئٹہ تا تفتان ، کوئٹہ تا جیکب آباد اور کوئٹہ تا کراچی کی خستہ حالی پر کہا ہے کہ این ایچ اے کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کے قومی شاہراہوں کے حوالے سے سست روی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر نیشنل ہائی ویز کے تعمیر و مرمت میں تیزی سے کاموں کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تفتان شاہراہ جو ایران بارڈر سے متحصل ہے جو بین الاقوامی قومی شاہراہ بھی ہے اور تجارت کے حوالے سے یہاں سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں بین الاقوامی روٹ میں شامل سڑکوں کی حالت اگر ایسی ہے تو اس سے بین الاقوامی روٹ پر سفر اور تجارت کرنے والوں کو کیا پیغام جائے گا ایک ایسا ملک جو اکیسویں صدی کے تقاضوں کے پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب تک سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں تجارت کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ارباب و اختیار فوری طور پر بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے تاکہ تجارت کو فروغ مل سکے اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آ سکے بلوچستان کے غیور عوام جو سفر کرتے ہیں ان کیلئے مزید سہولیات میسر آ سکے اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مقامی ٹرانسپوٹرز بھی سکھ کا سانس لے سکیں این ایچ اے بلوچستان کے قومی شاہراہوں کو نظر انداز کرتی آ رہی ہے جبکہ بلوچستان جو جغرافیائی اہمیت کی حامل ہے طویل سرزمین پر قومی شاہراؤں کی مسافت پر زیادہ ہے این ایچ اے بلوچستان کی قومی شاہراؤں کو اولیت دے کیونکہ ہر دور میں بلوچستان کے قومی شاہراہوں و انفراسٹرکچر کے حوالے سے جو سہولیات ہیں ان میں نظر انداز کیا گیا این ایچ اے کو چاہئے کہ وہ تاخیری حربے ترک کرتے ہوئے فوری طور پر کوئٹہ تا تفتان ، کوئٹہ تا جیکب آباد ، کوئٹہ تا کراچی سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر فوری طور پر توجہ دے کر عوام ، ٹرانسپوٹرز اور تاجروں کی بے چینی کو ختم کرے قومی شاہراؤں کی تعمیر یقینی بنے گی تو اس سے اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جس سے مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی ۔