کوئٹہ : آل کوئٹہ کراچی کو چیز کے چیئرمین حاجی عبدالقادر ، صدر حکمت لہڑی، نائب صدر نصر اللہ دہوار جنرل سیکرٹری عبداللہ کرد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالسلام بڑیچ ، سیف اللہ بڑیچ، عبدالقادر بڑیچ ، حاجی جانان اچکزئی ، حاجی جانو اچکزئی ، موسک اچکزئی، موسیٰ خان اچکزئی ،حاجی صادر رخشانی ، حاجی لدار رخشانی ،سمیع اللہ لہڑی ، آغا زمدنی مشوانی، ۔ عیسیٰ اچکزئی، اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی طرف سے تین رکنی کمیٹی کے کل بارہ بجے تک جواب کے منتظر ہے اگر جواب نہیں آیا انشا ء اللہ ٹرانسپورٹر مثبت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ہم سبزی منڈی والے تمام حضرات اور مال مویشی لانے والے افرادسے گزارش کرتے ہیں کہ کل بارہ بجے لبر ٹرانسپورٹ سے رابطہ کریں ۔ کیونکہ اس سے قبل ہڑتال کے دوران سبزی منڈی والوں کے کافی سبزیاں خراب ہوئے اور مال مویشی والوں کے کافی نقصان ہوئے اب مختلف شاہراؤں کو بند کیاجا رہاہے کیونکہ موجودہ حکومت کے بے حسی حد سے گزر چکی ہے۔